ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بلیٹ ٹرین جاپان سے اورپٹیل کامجسمہ چائناسے آیاہوتوپکوڑے ہی بنائیں گے ،میک ان انڈیا کے دعوے پرسدھونے آئینہ دکھلایا

بلیٹ ٹرین جاپان سے اورپٹیل کامجسمہ چائناسے آیاہوتوپکوڑے ہی بنائیں گے ،میک ان انڈیا کے دعوے پرسدھونے آئینہ دکھلایا

Sat, 01 Dec 2018 21:38:00    S.O. News Service

الور :یکم/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے آج میک ان انڈیا کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بلیٹ ٹرین جاپان سے آئے گی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ چائنا سے آیا ہے تو یہاں کے لوگ کیا پکوڑے بنائیں گے۔پنجاب حکومت کے وزیراورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے آج یہاں کھیرتھل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار نہیں مل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول پمپوں پر وزیراعظم کے ہنستے ہوئے چہرے کی تصویر لگی ہے جبکہ قرض کے بوجھ بلے دباکسان خودکشی کررہا ہے۔ انہوں نے اس الیکشن کو کسانوں کی جنگ قراردیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی وسندھرا حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ چار برسوں سے ترقی نہیں ہوپارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 78لاکھ ٹن سے صرف چار لاکھ ٹن اناج اٹھا سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی شرح 37فیصد اور پانی کی قیمت تیس فیصد تک بڑھ گئی ہے جس سے عام آدمی او رکسان پریشان ہیں اور مہارانی محلوں میں بیٹھ کرراج کررہی ہیں۔مسٹر سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھراراجے پر بدعنوانی کے الزام لگائے۔


Share: